Wed, September 16, 2026

سکیورٹی خدشات: ٹانک میں کرفیو نافذ، شاہراہیں بند اور جنڈولہ میلہ ملتوی

سکیورٹی خدشات: ٹانک میں کرفیو نافذ، شاہراہیں بند اور جنڈولہ میلہ ملتوی

ٹانک : ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے پورے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث نافذ کیے گئے اس کرفیو کے نتیجے میں تجارتی مراکز اور اہم رابطہ سڑکیں ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔اس دوران رنوال بازار اور جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔عوامی اجتماع کو روکنے کے لیے مشہور جنڈولہ میلہ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ شاہراہوں کی بندش سے ہر قسم کی چھوٹی بڑی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ٹیگز: