Wed, September 16, 2026

جنڈولہ: سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا،9 خارجی ہلاک ہوگئے

جنڈولہ: سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا،9 خارجی ہلاک ہوگئے

ٹانک: سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا کر 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے فوری طور پر ناکام بنا دیا۔ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 9دہشت گرد مارے گئے۔،

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگز: