Wed, September 16, 2026

پشاور میں دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور شور مچانے والی بائیکس پر سخت پابندیاں

پشاور میں دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور شور مچانے والی بائیکس پر سخت پابندیاں

پشاور:  پشاور کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 حکومتی حکمنامے کے مطابق ضلع پشاور میں دریاؤں اور ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ کے تیرنے کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زائد افراد بٹھانے پر بھی سخت پابندیاں لگادی گئی ہیں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: