اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس کے لیے حد مقرر کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
یہ فیس ایم بی بی ایس کے لیے پانچ سال اور بی ڈی ایس کے لیے چار سال تک لاگو ہوگی۔ پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ فیسوں میں غیر ضروری اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔