Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا آغاز، 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا آغاز، 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس وقت 100 انڈیکس 118,073 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان تھا، جب 100 انڈیکس 1,139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 117,772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران کاروباری حجم 92 فیصد بڑھ کر 37 ارب 49 کروڑ روپے تک پہنچا تھا۔ دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر 26 پیسے سستا ہو کر 280.42 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیگز: