Wed, September 16, 2026

گرم موسم کے اثرات، شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے حوالے سے الرٹ جاری

گرم موسم کے اثرات، شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے حوالے سے الرٹ جاری

پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے اور شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے، جس سے گلیشیائی جھیلوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے اپر چترال، لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مکمل کرنے اور حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں، ہنگامی عملے اور ضروری مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

ٹیگز: