Wed, September 16, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں، حکومت نے موجودہ نرخ برقرار رکھ دیے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں، حکومت نے موجودہ نرخ برقرار رکھ دیے

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، شرح تبادلہ اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: