Wed, September 16, 2026

امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، محسن نقوی

امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مؤثر کردار ادا کیا، امید ہے وہ غزہ میں بھی امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان دنیا میں امن کے لیے کیے جانے والے ہر مثبت قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون، دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مل کر کام کرنے جیسے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ملاقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایران اسرائیل سیز فائر میں امریکی صدر کی قیادت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک یادگار اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکلے، چاہے وہ کشمیر کا مسئلہ ہو یا دیگر تنازعات۔ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم اور قریبی دوست سمجھتا ہے، اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ٹیگز: