Wed, September 16, 2026

مانیٹری پالیسی کا اعلان، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

مانیٹری پالیسی کا اعلان، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور معاشی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنا ضروری سمجھا گیا۔

سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور دیگر اہم اشاریوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل کے فیصلے معاشی صورتحال کے مطابق کیے جائیں گے۔

ٹیگز: