Wed, September 16, 2026

جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ، طلبہ کا جذبہ دیدنی

جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ، طلبہ کا جذبہ دیدنی

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اُس وقت ایک منفرد اور ولولہ انگیز منظر دیکھنے کو ملا جب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ادارے کا دورہ کیا۔ جیسے ہی وہ ہال میں داخل ہوئے، فضا "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

طلبہ و طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ خصوصی طور پر طلبہ نے ایک ملی نغمہ پیش کیا جس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ پورے ہال میں قومی جوش اور جذبے کی فضا قائم تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے خطاب کے دوران نوجوانوں نے نہ صرف توجہ سے بات سنی بلکہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر بھی کھل کر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

طلبہ کا جوش و خروش اور محبت بھرا رویہ اس بات کی دلیل تھا کہ پاکستان کے نوجوان اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ٹیگز: