Wed, September 16, 2026

 مریم نواز کا 'ستھرا پنجاب' پروگرام چین میں بھی مقبول، 'چائنہ ڈیلی' کی خصوصی رپورٹ

 مریم نواز کا 'ستھرا پنجاب' پروگرام چین میں بھی مقبول، 'چائنہ ڈیلی' کی خصوصی رپورٹ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن 'ستھرا پنجاب' اب ایک بین الاقوامی برانڈ بنتا جا رہا ہے۔ چینی اخبار "چائنہ ڈیلی" نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس پروگرام کے تحت جاری 'ویسٹ ٹو ویلیو' اقدامات کی بھرپور تعریف کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کچرے کو کارآمد اثاثے میں بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے، وہ ماحولیاتی تحفظ اور معاشی استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ چین کے ماہرین نے بھی پنجاب کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کو سراہا ہے، جو اب یورپ اور جاپان کے بعد ایشیا کے بڑے معاشی مرکز چین میں بھی زیرِ بحث ہے۔

ٹیگز: