Wed, September 16, 2026

بھارت کی آبی و علاقائی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ: سلامتی کونسل میں پاکستان  کا موقف 

بھارت کی آبی و علاقائی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ: سلامتی کونسل میں پاکستان  کا موقف 

نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ایک خواب رہے گا۔
 عاصم افتخار نے خطاب میں دوٹوک کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ ہی پورے خطے میں عدم استحکام کی اصل جڑ ہے۔ بھارت عالمی قوانین کو پسِ پشت ڈال کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
 مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ برس پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر کے اپنی جارحانہ فطرت کا ثبوت دیا، جو عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔پاکستانی مندوب نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ     بھارت کا یہ قدم خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔    عالمی قوانین کی اس طرح کی پامالی اجتماعی سلامتی کے تصور کو تباہ کر دیتی ہے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لے اور اسے خطے میں امن و سلامتی کو سبوتاژ کرنے سے روکے۔

ٹیگز: