Wed, September 16, 2026

پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب، پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ

پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب، پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ

لاہور : پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغانستان کے پکتیا علاقے میں مزید پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ پوسٹیں جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ہیں اور ان میں دو شوال، دو انگور اڈہ اور ایک زرملان کے علاقے شامل ہیں۔

پاکستانی فورسز نے اپنی کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے افغان ٹرمینل کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوج کا یہ بھرپور اور طاقتور ردعمل افغان طالبان کے لیے شدید نقصان کا سبب بن رہا ہے۔

ٹیگز: