بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ تنظیم فتنہ الخوارج کے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال مضبوط ہوگی اور ممکنہ خطرات کم ہوں گے۔