Wed, September 16, 2026

ڈکی بھائی کو سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ڈکی بھائی کو سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور: معروف وی لاگر ڈکی بھائی کی سالگرہ پر مداح عادل زاہد کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

ڈکی بھائی نے وی لاگ میں چیک دکھایا، مداح کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ یہ رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سخت قوانین کے باعث چیک جعلی ہونے کا امکان کم ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی آراء منقسم ہیں۔ بعض نے اس عمل کو نمائش قرار دیا، جبکہ کچھ نے نیت پر سوالات اٹھائے۔ دوسری جانب، ڈکی بھائی کے حامیوں نے کہا کہ یہ اقدام مداح کے خلوص کو اجاگر کرنے اور فلاحی مقصد کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈکی بھائی آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہوئے تھے، بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوئے۔ انہوں نے اکاونٹس کی بحالی کے لیے درخواست دی تھی جو مسترد ہو گئی۔

ٹیگز: