سنکیانگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سنکیانگ میں ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے ہیڈکوارٹر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمپنی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جدید ڈیری پروسیسنگ نظام کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے ملک پروسیسنگ کے مراحل کا ڈیجیٹل معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر چینی ڈیری کمپنی کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دودھ کی پروسیسنگ کے مختلف مراحل اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی۔
مریم نواز نے ڈیری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور چین کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔