Wed, September 16, 2026

دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا : پی ڈی ایم اے پنجاب

دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا : پی ڈی ایم اے پنجاب

لاہور:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اور صورت حال پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: