Wed, September 16, 2026

کرتارپور سیلاب کی لپیٹ میں، سکھ برادری کی مدد کی اپیل

کرتارپور سیلاب کی لپیٹ میں، سکھ برادری کی مدد کی اپیل

کرتارپور : بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کے کئی علاقے شدید سیلاب کا شکار ہو گئے ہیں، جن میں کرتارپور کا علاقہ بھی شامل ہے۔ سیلابی پانی گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں داخل ہو چکا ہے، جس سے صورتحال خطرناک ہو گئی ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری کرتارپور پراجیکٹ کے مطابق گوردوارہ میں تقریباً 100 افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں 18 مقامی یاتری بھی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو نہ صرف گوردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرتارپور اور گوردوارے کو بچانے کے لیے فوری مدد فراہم کریں۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی سیلاب سے تباہی ہوئی ہے، جہاں کھڑی فصلیں برباد ہو چکی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، اور کئی علاقوں میں مزید بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: