Wed, September 16, 2026

فیصل امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ

 فیصل امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

فیصل امین گنڈاپور، جو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی ہیں، نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔ استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ پارٹی کو عمران خان کی طرف سے واضح ہدایات ملی ہیں کہ تمام ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں اور ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا مؤقف ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی حیثیت نہیں دی جانی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو موجودہ انتخابی عمل کے خلاف احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد نظام کے خلاف اپنا مؤقف مضبوط انداز میں پیش کرنا ہے۔

ٹیگز: