Wed, September 16, 2026

پارٹی کی ہدایت پر احتجاج،پی ٹی آئی کے 4 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

 پارٹی کی ہدایت پر احتجاج،پی ٹی آئی کے 4 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چار سینیٹر اعظم خان سواتی، علی ظفر، دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 اعظم سواتی نے پانچ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا اور اسے پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج قرار دیا۔ علی ظفر نے اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ذیشان خانزادہ اور دوست محمد نے بھی اپنی متعلقہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی کئی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ یہ اقدام عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: