Wed, September 16, 2026

ٹیلر سوئفٹ نے فٹبالر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کر دیا

ٹیلر سوئفٹ نے فٹبالر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا : مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے دوست اور فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی سے منگنی کر لی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں ٹریوس گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر ٹیلر کو پرپوز کرتے نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ٹریوس نے ٹیلر کے لیے خاص ڈائمنڈ کی رنگ کی انگوٹھی بنوائی ہے۔ دونوں تقریباً دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اکثر عوامی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں۔

ان کی منگنی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: