کیلیفورنیا: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگرافک انڈسٹری (IFPI) سے 2024 کے لیے گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب سوئفٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا، جو ان کے کیریئر کی ایک اور عظیم کامیابی کا مظہر ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ البم "The Tortured Poets Department" نے عالمی سطح پر زبردست کامیابیاں حاصل کیں۔ اس نے گلوبل البم، گلوبل ونائل البم، گلوبل اسٹریمنگ البم، اور گلوبل البم سیلز کے ٹاپ چارٹس میں اہم مقام حاصل کیا۔ اس البم کی 5.6 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں، اور یہ 2024 کے گلوبل البم سیلز چارٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی۔
"ایراس" ٹور کی کامیابیاں بھی عالمی سطح پر نئی بلندیوں کو چھو گئیں اور ایک ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔