Wed, September 16, 2026

اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، غزہ میں مزید 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، غزہ میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ پر اپنی بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینیوں کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچائی گئی ہیں، جس سے غزہ میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، انسانی امداد کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور علاقے میں غذائی اشیاء کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

اس دوران، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور علاقے کی تعمیر نو پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

دوسری جانب، اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ٹیگز: