Wed, September 16, 2026

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ بمباری میں مزید 39 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کے ایک سکول پر حملے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ المواصی میں ایک خیمہ بستی پر حملے میں 3 شہری شہید ہوئے۔

غزہ کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔ عام شہری، خواتین اور بچے مسلسل حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہادتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ طبی امداد کی کمی نے انسانی بحران کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

ادھر حماس نے جنگ بندی کی امید میں ایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔ اس اقدام کو مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وفد آج قطر جائے گا، جہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔

ٹیگز: