Wed, September 16, 2026

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 5 فوجی شہید

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 5 فوجی شہید

راولپنڈی :پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 4 خودکش بمبار اور مجموعی طور پر 25 خوارج ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے سپن وام میں 4 خودکش بمبار سمیت 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کرم کے علاقے گھاکئی میں دوران آپریشن 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 5 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی نے بارڈر کی حفاظت کو یقینی بنایا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

ٹیگز: