Wed, September 16, 2026

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

ممبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اعلان بھارتی شہر ممبئی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو، روہت شرما، انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور سری لنکا کے اینجلو میتھو بھی موجود تھے۔

ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری کو پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کولمبو میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔ بھارت اپنا پہلا میچ ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولکتہ میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل کولمبو میں 4 مارچ کو ہوگا۔ فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا، جس کا کرکٹ شائقین بے حد انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیگز: