اسلام آباد :فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان کے لیے شیڈول کا پیشگی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق میدانِ امتحان (MPT) کے لیے درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ اس حوالے سے پبلک نوٹس 10 اگست کو جاری کیا جائے گا۔
تحریری امتحان کے لیے درخواستیں 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک وصول کی جائیں گی اور تحریری امتحان 4 فروری 2026 کو منعقد ہوگا۔
یاد رہے کہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں اکثر امیدوار کامیاب نہیں ہوتے، اس لیے وقت پر تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔