Wed, September 16, 2026

ہمیں افغان طالبان سے اچھائی کی کوئی اُمید نہیں ہے ، خواجہ آصف

 ہمیں افغان طالبان سے اچھائی کی کوئی اُمید نہیں ہے ، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرونِ ملک مقیم رہنماؤں پر شدید تنقید کی ہے، اور انہیں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے "بھگوڑے" رہنما، جو پہلے ملک کو لوٹ کر بیرونِ ملک فرار ہو گئے، اب پاکستانیوں سے پیسہ بٹور کر عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ان رہنماؤں میں حوصلہ ہے تو انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے اور یہاں آ کر سیاسی جنگ لڑنی چاہیے۔ وزیر دفاع کے مطابق یہ رہنما یورپ میں پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں، جسے وہ ملک دشمنی اور غداری کے مترادف سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف جیسے رہنماؤں نے بھی سیاسی مشکلات کا سامنا کیا، مگر کبھی اپنے ملک اور قوم کے مفادات کے خلاف کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائیاں پاکستان کی سرزمین پر لڑنی چاہئیں، اور ان رہنماؤں نے وطن کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس کی قیمت ادا کی۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیرونِ ملک پاکستان کے خلاف سرگرمیوں پر سخت الفاظ میں کہا کہ اگر یہ سب کچھ بھارت کرتا تو بات سمجھ آتی، لیکن جب پاکستانی خود اپنے ملک کے خلاف سازشیں کریں تو انہیں "ننگِ وطن اور غدار" ہی کہا جائے گا۔

ٹیگز: