Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے فائنل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بہترین کھیل کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے شاندار کھیل کے ساتھ مقابلہ جیتا اور پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور انتظامیہ کو بھی کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارکباد دی۔ ساتھ ہی، وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں، خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کی محنت کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگز: