Wed, September 16, 2026

رواں برس شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی منظوری دیدی گئی

رواں برس شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی منظوری دیدی گئی

مکہ مکرمہ: اس برس حج کے موقع پر یوم عرفہ کا خطبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید دیں گے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کو خطبہ دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کی اجازت کے بعد یہ ذمہ داری شیخ صالح بن حمید کو سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ بار یوم عرفہ کا خطبہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ دے چکے ہیں، جنہوں نے یہ خطبہ 34 مرتبہ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں، جنہوں نے مسلسل 25 سال تک یوم عرفہ کا خطبہ دیا۔

گزشتہ سال یوم عرفہ کا خطبہ شیخ ماہر المعیقلی نے دیا تھا۔

ٹیگز: