Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دیدی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے 6 بائیو گیس پلانٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے تحت فضلے سے توانائی حاصل کی جائے گی، جو کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ منصوبوں کو شامل کرنے کی اجازت بھی دی ہے، جس سے دیہی علاقوں میں توانائی کے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

مریم نواز نے اس موقع پر اسمال بائیو گیس پلانٹس کے عملی منصوبوں کی تجویز دی اور کہا کہ پنجاب نے کلین انرجی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیو گیس پلانٹس کے ذریعے فصلوں کے لیے بایو فرٹیلائزر اور گھریلو استعمال کے لیے سستی گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ کے ذریعے الیکٹرک بسوں اور میٹرو بسوں کو بھی سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

 
 

ٹیگز: