Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں پہلی بار حصہ لینے والی حیدرآباد کنگزمین ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کے دیوانے اپنی پسندیدہ لیگ دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں، تاہم اس بار میچز صرف ٹیلی ویژن اور آن لائن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھے جا رہے ہیں۔

علاقائی کشیدگی اور توانائی کے بچاؤ کے اقدامات کے باعث حکومتی ہدایات کے تحت اس بار اسٹڈیم میں شائقین کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی۔

ٹیگز: