اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پمز اسپتال اور پولی کلینک کو پہلے مرحلے میں سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں این آئی آر ایم اور ایف جی اسپتال شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت صحت نے دونوں اسپتالوں سے سولرائزیشن کے لیے منصوبہ طلب کیا ہے، جو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے، پمز اور پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگز اور وارڈز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، جس کے باعث بجلی کے بلوں میں بچت ہوگی اور پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہونے کے واقعات سے بچا جا سکے گا۔