کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی انفرادی اور گروپ چیٹس میں موشن فوٹوز شیئر کر سکیں گے۔
بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، اور یہ صارفین کو شارٹ ویڈیوز اور آڈیو کلپس کے ساتھ تصاویر ریکارڈ کرنے کی سہولت دے گا۔ ان موشن فوٹوز کو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے آئی فون صارفین لائیو فوٹوز کا استعمال کرتے ہیں۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر جلد ہی تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہو گا، جس کے ذریعے صارفین کو ایک نیا بٹن نظر آئے گا جس سے وہ موشن فوٹوز یا تصاویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
اگر صارف کے فون میں موشن فوٹوز کو سپورٹ نہ کیا جائے تو یہ فائل ان سپورٹڈ ٹائپ کے طور پر دکھائی دے گی