کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جس میں خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور اونچی ہیلز پہن کر سکول جانے سے منع کیا گیا ہے۔
مرد اساتذہ کو بھی جینز اور ٹی شرٹ پہن کر سکول آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ کو روایتی لباس اور گاؤن پہننے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، سکول میں گٹکا، نسوار یا سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہوگی اور اساتذہ کو طالب علموں سے ذاتی نوعیت کے کام کرانے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔