Wed, September 16, 2026

بنگلادیش میں پاکستان کو بھارت سے زیادہ پسند کرنے والوں کی اکثریت

بنگلادیش میں پاکستان کو بھارت سے زیادہ پسند کرنے والوں کی اکثریت

اسلام آباد :گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق بنگلادیشی عوام کی اکثریت نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر اور زیادہ قابل اعتماد دوست قرار دیا ہے۔ سروے میں 46 فیصد لوگوں نے پاکستان کو اپنا بہترین دوست بتایا جبکہ بھارت کو دوست قرار دینے والوں کی تعداد محض 11 فیصد رہی۔

سروے کے مطابق 47 فیصد بنگلادیشی عوام نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا ہے، جب کہ پاکستان کے لیے دشمنی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بنگلادیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، جہاں 54 فیصد نے پاکستان کو ترجیح دی جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد رائے تھی۔

مزید برآں، پاک بھارت تنازع میں 46 فیصد بنگلادیشی عوام نے پاکستان کو فاتح قرار دیا، جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کو پاکستان پر برتری دینے کی رائے دی۔ بنگلادیش میں پاکستان کو دوست ممالک  میں شمار کیاجاتا ہے۔
گیلپ سروے کی یہ رپورٹ پاک بھارت تعلقات اور جنوبی ایشیا کی سیاسی صورتحال میں بنگلادیشی عوام کے رجحانات کی واضح تصویر پیش کرتی ہے۔

ٹیگز: