اسلام آباد: ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں پھنسے 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں، جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے، کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے پاک فوج نے بے مثال انتظامات کیے ہیں۔
گوادر بارڈر پر پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے تعاون سے سیکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے تمام پہلوؤں کا خاص خیال رکھا۔ ہر پاکستانی کو آسان دستاویزی سہولتیں فراہم کی گئیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔
پاک فوج کے جوانوں نے اس مشکل وقت میں اپنی جانفشانی اور محنت سے یہ ثابت کیا کہ وطن کے ہر شہری کا تحفظ ان کا اولین فرض ہے۔ گوادر سرحدی علاقہ قومی جذبے کا مرکز بنا جہاں فوج اور قوم کی بے لوث خدمت نے ہر محصور پاکستانی کے دل میں یقین جگایا کہ وطن ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔