Wed, September 16, 2026

پاکستانی قوم کی حمایت ہمیشہ یاد رکھیں گے ، ایرانی سفیر کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

 پاکستانی قوم کی حمایت ہمیشہ یاد رکھیں گے ، ایرانی سفیر کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے ایران پر بلاجواز اور جارحانہ جنگ مسلط کی، لیکن ایرانی قوم نے ثابت قدمی سے اس کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک باوقار فتح حاصل کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی اس کامیابی میں پاکستان کی حمایت اور یکجہتی انتہائی قابلِ قدر ہے۔ پاکستانی قیادت — صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل — نے جس جرات مندی سے ایران کے حق میں مؤقف اپنایا، اس پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمیشہ بھائی چارے اور یکجہتی پر مبنی رہے ہیں، اور ایرانی قوم پاکستان کے ساتھ اس تاریخی یکجہتی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فتح صرف ایران کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر، حوصلے اور سچ کی جیت کی علامت ہے۔

ٹیگز: