Wed, September 16, 2026

پاکستان کی اعلیٰ سطحی شرکت برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، ایرانی سفیر کا اظہارِ تشکر

پاکستان کی اعلیٰ سطحی شرکت برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، ایرانی سفیر کا اظہارِ تشکر

تہران :پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تعزیتی تقریب میں اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت قابلِ قدر ہے۔

ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی یہ نمائندگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد اور مضبوط سفارتی تعلقات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور پاکستانی قیادت نے ہر موقع پر یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

رضا امیری نے مزید کہا کہ پاکستان کی محبت اور حمایت کو ایران میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ٹیگز: