Wed, September 16, 2026

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا جدید سکیورٹی نظام، امریکی کانگریس وفد کو بریفنگ

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا جدید سکیورٹی نظام، امریکی کانگریس وفد کو بریفنگ

لاہور: امریکی کانگریس کے ارکان ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے جدید نگرانی نظام اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

امریکی وفد کا استقبال منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی محمد احسن یونس نے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے وفد کو ادارے کی ذمہ داریوں، آپریشنل صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

وفد کو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیکنالوجی، سکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام اور حالیہ اپ گریڈز کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہزاروں جدید کیمروں کے ذریعے صوبے کے اہم مقامات کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو جرائم اور مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کے لیے جدید رپورٹنگ نظام بھی فراہم کیا گیا ہے۔

امریکی وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور سکیورٹی نظام میں بہتری کو سراہا۔

ٹیگز: