Wed, September 16, 2026

پشاور میں غیر قانونی کرنسی کے کاروبار پر ایف آئی اے کی کاروائی، بھاری رقم برآمد

پشاور میں غیر قانونی کرنسی کے کاروبار پر ایف آئی اے کی کاروائی، بھاری رقم برآمد

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی لین دین میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات کی روشنی میں پشاور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف سخت کارروائی کی۔ گرفتار افراد میں محمد حمزہ خان، محمد یٰسین، امداد اللہ، دانش جمیل، موصم، محمد ابرار، ذاکر علی، محمد علی اور حق نواز شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو پشاور، نوشہرہ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

کل 34 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی کے علاوہ 9300 سعودی ریال، 500 اماراتی درہم، 1250 قطری ریال اور 750 افغان کرنسی بھی ضبط کی گئی۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان غیر قانونی طور پر کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ان ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور امید ہے کہ مزید اہم معلومات حاصل ہوں گی۔

ٹیگز: