Wed, September 16, 2026

ٹنڈوجام: شرجیل میمن کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ہاؤسنگ سکیم پر روشنی

ٹنڈوجام: شرجیل میمن کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ہاؤسنگ سکیم پر روشنی

ٹنڈوجام: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی ہاؤسنگ اسکیم کو ایک تاریخی منصوبہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب نے سندھ میں تباہی مچائی، لیکن بلاول بھٹو کے احکامات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے متاثرین کے لیے گھر بنانے کا عمل شروع کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے غریبوں کو مفت بجلی اور سولر سسٹمز فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤسنگ اسکیم گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گی اور اس کے تحت خواتین کو مالکانہ حقوق دیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن نے صدر آصف زرداری کے دور حکومت میں کیے گئے دیگر عوامی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ٹیگز: