Wed, September 16, 2026

ترکیہ کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد پہنچ گئے

 ترکیہ کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں انہیں ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے خوش آمدید کہا۔

اس دورے میں حکان فدان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس دورے سے ایک روز قبل ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی اسلام آباد پہنچے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور بھائی چارے کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ترک وزیر دفاع یاشر گوولر کو بھی خوش آمدید کہا گیا، اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام سے بھی مشاورت متوقع ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے کا باعث بنے گا۔

ٹیگز: