Wed, September 16, 2026

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 کے نتائج، ارشد انصاری دوبارہ صدر منتخب

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 کے نتائج، ارشد انصاری دوبارہ صدر منتخب

لاہور : لاہور پریس کلب کے 2026 کے الیکشن کے نتائج آ گئے ہیں، جس کے مطابق ارشد انصاری ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ دیگر عہدوں پر جنرل سیکرٹری افضال طالب، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز، اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ منتخب ہوئے ہیں۔

گورننگ باڈی کے انتخابات میں سید سجاد کاظمی 936 ووٹ کے ساتھ سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ الفت حسین مغل 770 ووٹ لے کر تیسرے اور اسد محمود گڈو 765 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، رابعہ عظمت اور ظہیر شیخ شامل ہیں۔ اقلیتی نشست پر آشر جان 860 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ اس الیکشن میں مسترد ووٹوں کی تعداد 579 رہی۔

نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نو منتخب عہدیداران نے صحافی برادری کے مسائل حل کرنے اور پریس کلب کے کردار کو مزید فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا۔

ٹیگز: