Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 133 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کی تیزی نے مارکیٹ کو نئی بلند سطح پر پہنچا دیا۔
 
 

ٹیگز: