واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں پر مذاکرات سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر بات چیت نہ کرنا امریکا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ان کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں، اور ایران کے پاس روایتی جوہری ہتھیار بھی ہیں جو امریکا پر حملے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران یورینیم افزودہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس وقت ایران ایسا نہیں کر رہا۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے، اور سفارتکاری ہمیشہ ایک ممکنہ آپشن کے طور پر موجود رہے گی۔