Wed, September 16, 2026

ایران میں طالبان مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کا قتل

ایران میں طالبان مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کا قتل

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان حکومت کے مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو قتل کر دیا گیا۔ اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر سٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دوران سکیورٹی کمانڈر تھے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے تھے۔ وہ طالبان کے شدید ناقد تھے اور حکومت کے خاتمے کے بعد مسلسل طالبان کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اکرام الدین نے ایران میں پناہ لے لی تھی۔ ایرانی حکام نے ان پر ہونے والے حملے کو ٹارگٹڈ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: