اسلام آباد:چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ عدالت کا سب سے اہم فریضہ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانتداری کے ساتھ کی جائے گی، اور ہر معاملے کو آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے مطابق انتہائی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔
انہوں نے شفافیت اور عوامی رسائی کو عدالت کے اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ یہ عدلیہ پر عوام کے اعتماد کی بنیاد ہے۔