مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے امکانات روشن ہیں۔ تاہم نئے وزیراعظم کا حتمی انتخاب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جہاں ارکان نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کریں گے۔