Wed, September 16, 2026

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، بھارت سے ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، بھارت سے ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

لاہور :ویمنز ایشیا کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔ ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے روانگی سے قبل لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں تیاری کی۔ پاکستان ویمن ٹیم گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ اہم مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔ پاکستان کا تیسرا گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔

ٹیگز: